لالہ زار
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - لالے کے پھولوں کا کھیت، باغ، گلزار۔ یہ تن مرا ابھی زخموں سے لالہ زار نہیں ستم کرو کہ ابھی میں ستم شعار نہیں ( ١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٨٦ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'لالہ' کے ساتھ 'زار' بطور 'علامت ظرفیت' لگانے سے مرکب 'لالہ زار' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٨ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر